لکس سٹائل ایوارڈز نامزدگیوں پر سونیا حسین پھٹ پڑیں

0 34

کراچی :  کہ سراب جیسے پراجیکٹس میں سے ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔ سونیا حسین نے کہا کہ ہم بامعنی مواد کی ضرورت سے متعلق بات کرتے ہیں لیکن جب ایسا مواد تیار کرلیا جاتا ہے تو مشکل سے ہی کبھی اسے تسلیم کیا جاتا ہے یا اسے ایوارڈز کیلئے نامزد کیا جاتا ہے ۔ کیا یہ سب دہرا معیار نہیں؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں آج تک ان ایوارڈز کا معیار سمجھ نہیں آیا، کیا یہ بامعنی مواد سے متعلق ہوتا ہے یا پھر مشہور ہونے والے پراجیکٹس سے متعلق؟۔سونیا کا کہنا تھا کہ وہ 7 سالوں سے اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر خاموش ہیں، لیکن پوچھتی ہیں کہ کیا ان کا ایک بھی ڈرامہ ایوارڈ کی نامزدگی کے قابل نہیں تھا؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.