منافق اوردوغلے لوگ معافی کے قابل نہیں : نیلم منیر

0 29

لاہور :  اگر کسی کااعتمادحاصل کر کے اسے ٹھیس پہنچائی جائے تویہ اذیت نا قابل برداشت ہوتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن پر میں نے بھی آنکھیں بند کر کے اعتماد کیا لیکن انہوں نے منافقت کی ۔جب کسی کے ساتھ اس طرح کے حادثات ہوتے ہیں تو وہ لوگوں پر اعتمادکرنا چھوڑ دیتے ہیں اور پھر صحیح لوگ بھی نظر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو صرف اپنے مفادات سے سروکارہوتاہے اوردوسروں کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی جو کسی صورت بھی قابل تعریف نہیں، منافق اوردوغلے لوگ معافی کے قابل نہیں ہوتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.