اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان کی بدلتی صورت حال؛ خواتین کی پیشہ وارانہ کاموں میں واپسی

طالبان نے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ تمام ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں اور کام پر واپس آ جائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔

طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے دو دن بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے، ان کی جانب سے جاری بیان یں کہا گیا ہے کہ کابل میں حالات معمول پر آرہے ہیں، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، تمام ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں اور کام پر واپس آ جائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کی بھی میڈیا سمیت دیگر پیشوں میں واپسی جاری ہے۔

امن کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔عالمی رہنما افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر فوری کارروائی کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button