اہم خبریںبین الاقوامی

جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال کا ملبہ افغان فوج اور رہنماؤں پر ڈال دیا

کابل میں افراتفری کی صورتحال کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے کے پیچھے ڈٹ کے کھڑے ہیں اور انہوں نے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری افغان فوج اور رہنماؤں پر عائد کی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے ٹیلیویژنز پر چھائی چیخ و پکار کے مناظر کے بعد امریکی فوج کے انخلا پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کا الزام افغان سیاسی رہنماؤں پر، جو ملک سے فرار ہوگئے، اور امریکی تربیت یافتہ افغان فوج پر عائد کیا، جنہوں نے عسکری گروہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ساتھ ہی وہ کابل میں ختم کی گئی مغربی حمایت یافتہ حکومت پر تنقید کرنے سے نہیں ہچکچائے اور کہا کہ امریکی فوج ایسی قوم کا دفاع نہیں کر سکتی جس کے رہنما مثلاً افغان صدر اشرف غنی ’ہار مان کر فرار‘ ہوگئے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا ہر موقع دیا، ہم انہیں ان کے مستقبل کے لیے لڑنے کا حوصلہ نہیں دے سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا مشن کبھی بھی قوم کی تعمیر کرنا نہیں تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button