اہم خبریںشوبز

کرینہ کپور پروڈکشن کی دنیا میں قسمت آزمانے کو تیار

ممبئی  ( شوبزڈیسک ) مصنفہ بننے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور خان نے اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ فلم ساز ہنسل مہتا کے نئے پراجیکٹ میں ایکتا کپور خان کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کریں گی اوراداکاری کے جوہر دکھاتی بھی نظر آئیں گی ۔ کرینہ کپور نے پروڈیوسر بننے کی خبروں کی تصدیق تو کرد ی تاہم انہوں نے اپنی پہلی پروڈکشن کے بارے میں بات نہیں کی ۔ اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ پروڈیوسر بننا ہمیشہ سے میری خواہش تھی اور اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار کررہی تھی ،میرے خیال میں اب وہ وقت آگیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button