اہم خبریںبین الاقوامی

کابل راکٹ حملوں سے لرز اٹھا ،دھماکے ،8ہلاک،31زخمی

کابل :   افغان دارالحکومت کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا، 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے ۔دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ نے طالبان اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیموں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ،جس میں امن مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،طالبان نے اپنے کمانڈروں کے نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا معاملہ اٹھایا۔ ہفتے کی صبح کابل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر تین اطراف سے راکٹوں کی بارش ہونے لگی،سفارتخانوں میں خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ مارکیٹس اور رہائشی علاقوں پر گرے ،دوبہن بھائیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور31زخمی ہوئے ،ایرانی سفارتخانے پر بھی دو راکٹ گرے جس سے کوئی نقصان نہ ہوا،غیر ملکی میڈیا تنظیم کیلئے کام کرنیوالے افغان صحافی نے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ حملوں میں 14 افراد ہلاک اور43زخمی ہوئے ۔ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ کابل کے گرین زون پر28 راکٹ فائر کیے جہاں ایوان صدر،غیرملکی سفارتخانے اور افغان فوج کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے ۔راکٹ حملوں کے کچھ دیر بعد امریکی سفارتخانے نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کابل میں رہائش پذیر امریکی شہریوں کو واپس جانے کا مشورہ دیا۔ ادھرامریکی وزیر خارجہ پومپیو سے ملاقات میں مذاکرات میں رکاوٹوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،دوسری جانب حکام کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے فریقین میں معاملات طے پاگئے ہیں،اس حوالے سے مشترکہ زبان اور مذہب کے حوالے سے بھی کئی اختلافات تھے جنہیں دور کرلیاگیاہے ۔ دوسری جانب پاکستان نے کابل میں راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغان امن عمل میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے تو ہمیں امن خراب کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button