اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس: شاہد رفیق کا بیان منظر عام پر آگیا

لاہور:   شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شاہد رفیق کا بیان منظر عام پر آگیا۔ وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان دنیا نیوز نے حاصل کرلیا۔

وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق نے اپنے بیان میں کہا میں نے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگوائیں، ٹی ٹیز حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائیں، یہ تمام رقم پاکستان سے برطانیہ ارسال کی گئی، یہ ساری رقم پاکستان میں قاسم قیوم اور اس کے ورکر مختار اور رفیق فراہم کرتے۔

شاہد رفیق نے اپنے بیان میں مزید کہا مجھے حمزہ شہباز اور اس کے ورکرز کمیشن دیتے تھے جو میں ماڈل ٹاؤن سے وصول کرتا، میرا کزن آفتاب برطانیہ میں عمان انٹرنیشل منی ایکسچینج میں کام کرتا تھا، میں کزن کو ٹیلی گرافک پیغام دیتا تھا جو واپس یہ رقم پاکستان منتقل کرتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button