اہم خبریںبلوچستان

امن و امان ` تعلیمی اور طبی سہولتوں کی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں . آئی جی ایف سی

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج مستونگ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے کیڈٹ کالج مستونگ میں ایف سی کی جانب سے حالیہ قائم کردہ فٹنس کلب اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاص حسین شاہ نے طلباء اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے علاوہ تعلیمی ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی فرنٹیئر کور کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی معیار بلند کرنے میں کیڈٹ کالج مستونگ کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئیے کیونکہ تعلیم وہ شعبہ ہے جس میں اقوام کی ترقی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button