
اسلام آباد: کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔




