اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات تک بند کردیں۔ پوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت نے مفت علاج، ٹیسٹ اور دوائی سے غریب عوام کو محروم کردیا۔ لیگی صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button