اہم خبریںبلوچستان

سی پیک کے مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا، لیاقت شاہوانی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو ترجیح دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور مکران ڈویژن کی ترقی سے صوبہ ترقی کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں  چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button