بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو کامیاب
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر انتخاب مکمل الیکشن میں چار امیدوار مدمقابل تھے۔
گزشتہ رات بی این پی ایم کے امیدوار محمد علی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔ پی اے پی کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر سینٹ کے سیٹ کے لئے منتخب ہو گئے۔ جمعیت علماء اسلام کے غوث اللہ نے 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئیے 61اراکین میں سے 02 ارکین کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے۔ آزاد امیدوار منیر احمد بلوچ اور محمد علی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا ۔ صوبائی اسمبلی کے65 ارکین اسمبلی میں سے فضل آغا کے وفات کی وجہ سے 64 ارکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے