ضلع چاغی :گاڑی اور بس میں ٹکر: 4 افراد جاں بحق : 12زخمی
کوئٹہ: ضلع چاغی کے علاقے میں گاڑی اور بس میں ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ۔لیویز کے مطابق جمعرات کو چاغی کے علاقے پدگ میں ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند نوجوانوں کو باڈر لیکر جانے والی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار نوجوان وقاص، فرہاد، سدیر علی اور ایک نامعلوم جاں بحق ہوگئے جبکہ 12افراد نوید، اسامہ ، محمد عامر، ذیشان، علی اقبال،جنید، وقار، زبیر، محمد عقیل، فرہان ، ارباز، محمد کاشف زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لاہور اور سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے جبکہ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں جبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا مزید کاروائی جاری ہے