کورونا دنیا کے 8 لاکھ 48 ہزار لوگوں کی زندگیاں لے چکا

0 29

دنیا بھر میں کورونا وائرس اب تک 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 53 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو گئے۔

بھارت میں کورونا کے مزید 78 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 36 لاکھ 13 ہزار جبکہ ہلاکتیں ساڑھے 64 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ ادھر امریکا میں مصدقہ کیسز 61 لاکھ 56 ہزار اور برازیل میں 38 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.