دنیا میں کورونا کیسز 24635518، اموات 835679

0 37

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار 679 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 67 لاکھ 3 ہزار 180 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 401 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار 659 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 84 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 48 ہزار 317 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 15 ہزار 137 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 231 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 48 ہزار 377 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 18 ہزار 726 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 64 ہزار 493 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 61 ہزار 725 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 92 ہزار 295 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 576 ہو چکی ہے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 277 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 21 ہزار 997 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 13 ہزار 628 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 18 ہزار 286 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 468 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 22 ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 79 ہزار 914 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 996 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 51 ہزار 792 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 72 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 4 ہزار 102 ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.