فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار

0 37

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار کرلیا گیا ،جے یوآئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی نئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہوگی، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.