سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد کو سزا دینے کی کارروائی کا آغاز

0 40

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں 51 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردینے والے سفید فام نسل پرست دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو سزا دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر دہشت گردی کے اس واقعے کے شکار بننے والوں کے لواحقین نے اس ہولناک قتل عام کی یادیں تازہ کیں جنہیں یہ 29 سالہ شخص بغیر کسی تاثر کے سنتا رہا۔

خبررساں اداے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہریت کے حامل بریٹن ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل، 40 اقدام قتل اور ایک دہشت گردی کے اقدام کا مجرم قرار دیا گیا تھا

خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک دہشت گرد نے 2 مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا، ساتھ ہی اس پوری کارروائی کو فیس بک لائیو کے ذریعے براہ راست نشر بھی کیا تھا۔

چنانچہ برینٹن ٹیرنٹ نیوزی لینڈ میں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا پانے والا پہلا شخص بن سکتا ہے۔

سماعت کے دوران سرمئی کپڑوں میں ملبوس برینٹن ٹیرنٹ ان لواحقین کو دیکھتا رہا جو اپنے بیان دے رہے تھے، ان میں نیوزی لینڈ کی فیوٹسل ٹیم کے گول کیپر 33 سالہ عطا الیان کی والدہ بھی شامل تھیں جنہوں نے کہا کہ وہ مسلسل حیرت زدہ رہتی ہیں کہ ان کا بیٹا اپنے آخری لمحات میں کیا سوچ رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.