ثبوت بہت دیئے مگر پھر شیروں کی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے، شہباز گل

0 46

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت بہت دیئے ہیں مگر پھر شیروں کی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ پھر ان کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے، آخرکار وہ دوائی لینے لندن بھاگ جاتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر آپ کو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اب تو بغیر شرمندگی کہ آپ روانی سے جھوٹ بول سکتی ہیں اسی بنا پر بڑی ترقی کی ہے آپ نے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حکومت سے بار بار ڈیمانڈ کر رہی ہے کہ عاملہ 2010ء میں سے نیب کا ذکر ہٹا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ مان لے تو شہباز شریف اور ان کے خاندان اور پیپلز پارٹی کے منی لانڈرنگ کیس تقریباً ختم ہو جائیں گے- یہ ہے وہ این آر او جو اپوزیشن عمران خان سے مانگ رہی ہے لیکن خان نہیں دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.