سعودی آئل کمپنی نے چین سے 10 ارب ڈالر کا معاہد معطل کردیا
سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی’ آرامکو‘ نےچین کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے معاہدے کو معطل کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کو 10 ارب ڈالر کی لاگت سے چین میں ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس بنانا تھا۔
تاہم اب سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اس معاملے میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے، اس خبر سے متعلق آرامکو کمپنی نے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق فیصلے کے پیچھے مارکیٹ کی غیریقینی صورتحال ہے، ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں گراوٹ اور عالمی وبا کی انرجی ڈیمانڈ پر اثرات بھی معاہدے پر اثرانداز ہوئے ہیں۔