سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1363 مریضوں کی تشخیص
سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1363 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 686 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 36 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ جس کے باعث مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 3506 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 1180 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 91 ہوگئی ہے۔