صدرِ مملکت سے ملاقات میں کراچی پر بات ہوئی: خرم شیر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں کراچی کی صورتِ حال پر بات ہوئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدرخرم شیر زمان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت سے کراچی میں بجلی کے مسائل، گرین لائن اور پانی کی قلت پر گفتگو ہوئی۔
پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہو گا، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے لازمی ہے۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا کردار ادا کریں گے۔