حکومت نے ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کرلیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ہی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کرلیا ہے۔
ترجمان چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق کے بیان سے واضح ہوگیا کہ کشمیر پر حکومتی پالیسی تقریروں اور بیانات تک محدود ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کرنا صرف وزارتِ خارجہ کی نہیں وزیراعظم عمران خان کی بھی ناکامی ہے۔