غزہ :اسرائیلی بمباری ،فلسطینی نوجوان شہید،4زخمی

0 51

غزہ ; اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم بڑھنے لگے ،صیہونی فوج نے غزہ میں متعدد مقاما ت پر بمباری کی جس سے 4فلسطینی شدید زخمی جبکہ متعدد گھر تباہ ہوگئے ،اسرائیلی فوج نے کہا یہ حملے غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد کئے گئے ہیں،ان حملوں میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیاہے ۔صیہونی فوج نے فلسطینیوں سے جھڑپوں کے بعد غزہ میں فشنگ زون کوبھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ادھرقابض یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے شمالی شہرطولکرم میں ایک فلسطینی نوجوان 21 سالہ عقاب بشیر داوشہ کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے عرب اور مسلمان ممالک کی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ دوستی کرنیوالے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کریں۔امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ قابض صیہونی مجرموں کیلئے تحفہ اور فلسطینی قوم کے بنیادی اور اصولی حقوق کی قیمت پر دشمن کیساتھ تعاون کے مترادف ہے ۔انہوں نے عرب ممالک کے عوام پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کیساتھ دوستی کرنیوالے حکمران طبقے کیخلاف میدان میں نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.