پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا قومی مقصد: آرمی چیف

0 31

لاہور، راولپنڈی;  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پربات چیت میں کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاپاکستان کو پولیو سے پاک بنانا قومی مقصد اور کوشش ہے ، اس کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیموں،صحت عامہ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سر ہے ۔ اس موقع پر بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کے دوران مناسب رسائی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں کورونا کے ماحول میں انسداد پولیومہم کیلئے سازگارماحول کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔بل گیٹس نے کورونا پر قابوپانے کی پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔جس پر آرمی چیف نے کہا کورونا کیخلاف کامیابی قومی حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس پر این سی او سی کے ذریعے عملدرآمد کرکے وسائل کا بہترین استعمال ممکن بنایا گیا۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے دنیا بھر سے عالمی وباؤں کے انسداد اور پاکستان کی پولیو کے خاتمے اور ہر بچے کی صحت بہتر بنانے کے اہداف کو سپورٹ کرنے کے عزم کو دوہرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.