سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا: عاصم سلیم باجوہ

0 34

لاہور:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.