مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر اپنی متاثرہ گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
لاہور: مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر اپنی متاثر ہونیوالی گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی اور پتھراؤ سے مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین متاثر ہوئی۔ مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی پر چاروں جانب سے پتھراؤ کیا گیا، ونڈ اسکرین پتھر سے نہیں ٹوٹ سکتی، ،گاڑی کی ونڈ اسکرین پر کچھ اور لگا ہے۔