اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی اے پی سی نہیں ہورہی :شیخ رشید

0 32

لاہور;  وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ چینی صدر کو ایم ایل ون کے سنگ بنیاد کی تقریب میں دعوت دی جائے ۔نوازشریف اور زرداری سے اگر ایک پائی ہم نہ نکلوا سکے تو ان کے پاس بھی کچھ نہیں رہے گا،عمران خان کو آٹے چینی کا ریٹ پتہ ہے امپورٹ کرکے ان کی قیمتیں کم کریں گے ،ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ چینی صدر کو ایم ایل ون کی سنگ بنیاد تقریب میں دعوت دیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے وزراء کرپشن نہیں کررہے اگر کوئی کرے گا تو وہ نہیں بچے گا ۔انہوں نے کہا اپوزیشن کی اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ،یہ بہت سیانے ہیں، رات کو فون آنے پر اسمبلی میں خاموشی سے ووٹ دے دیتے ہیں،کوئی اے پی سی نہیں ہو رہی ،کہاں گئی اے پی سی ؟ شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ وزارت چھوڑ دوں گا لیکن کسی کو نوکری سے نہیں نکالوں گا۔ ۔شیخ رشید نے وزیر جنگلات صمصام بخاری سے ملاقات کی ۔صمصام بخاری نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی ۔ادھرشیخ رشید احمد سی پیک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسروں کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے کاکیش اور ایوارڈ دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.