منال خان اوراحسن کی شادی طے ، کارڈ بانٹے جانے لگے
لاہور، کراچی ( لیڈی رپورٹر سے ) منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی طے پا گئی اورکارڈ تقسیم ہونے لگے ۔احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے ، دونوں دس ستمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔شادی کا کارڈ احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنایاتھاجہاں سے وہ وائرل ہوگیا۔شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’’الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں‘‘۔ منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔