کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2 افراد ہلاک، تین زخمی
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی اڈے کے قریب راکٹ حملے میں دو افراد ہلاکت جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ کابل ایئرپورٹ کے مغربی علاقے خواجہ بغرا میں ہوا۔ راکٹ رہائشی علاقے میں ایک مکان پر گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ایمبیولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابھی تک کسی نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں امریکی فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ نام نہاد دہشتگرد تنظیم اسلامک سٹیٹ نے ان دھماکوں کی ذ٘مہ داری قبول کی تھی۔