گرین شرٹس کا قید تنہائی میں‌رویہ بہتر:کیوی حکومت کا بھی یوٹرن

0

لاہور :  گرین شرٹس کو 24 گھنٹے قبل فائنل وارننگ دینے والے نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حکام مالی مفادات کے آگے ڈھیر ہو گئے جبکہ یو ٹرن لینے والی کیوی حکومت کو بھی گرین شرٹس کا قید تنہائی میں رویہ بہتر لگنے لگا جو منظم تنہائی اور قرنطینہ قوانین کی پاسداری پر مہمان ٹیم کی شکرگزار اور 6کھلاڑیوں کے مثبت نتائج کے بعد تحقیقات میں تعاون کی بھی معترف ہے ، قومی سکواڈ کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے تاہم ٹریننگ سیشن اس کے رزلٹ سے مشروط ہے ۔ مالی مفادات کے پیش نظر کیوی حکام بھی رزلٹ جاننے کیلئے بے چین ہیں جنہوں نے فائنل وارننگ تو جاری کی مگر لاکھوں ڈالرز کا سرمایہ خطرے میں دیکھ کر انہوں نے بھی یکایک یو ٹرن لے لیا کیونکہ دورہ ملتوی یا منسوخ ہونے پر کرکٹ نیوزی لینڈ کو بھاری مالی نقصان ہو سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.