اہم خبریںبین الاقوامی

صومالیہ میں آئس کریم پارلر پر خودکش دھماکا، 7 ہلاک اور 10 زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک آئس کریم پارلر پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع آئس کریم پارلر کے مرکزی دروازے پر ایک شخص نے تلاشی کے بغیر جانے کی کوشش میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button