بین الاقوامیپاکستان

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ
کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت177.10روپے سے بڑھ کر 177.50روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 177.60روپے اور قیمت فروخت178روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198.50روپے سے گھٹ کر197.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے کم ہو کر199.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236.50روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت239روپے سے کم ہو کر238.50روپے روپے پر آ گئی ۔ #/s#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button