اہم خبریںپاکستان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں75ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور کر گیا اور44400پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں75ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی سے 66.47فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ،ٹیلی کام ،توانائی اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44000،44100،44200،44300اور44400پوائنٹس کی5بالائی حد عبور کر نے میں کامیاب ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں476.77پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43984.24پوائنٹس سے بڑھ کر44461.01پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 221.81پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17091.06پوائنٹس سے بڑھ کر17312.87پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30217.43پوائنٹس سے بڑھ کر30523.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروبار ی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں75ارب 57کروڑ2لاکھ80ہزار961روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب37ارب7کروڑ78لاکھ46ہزار626روپے سے بڑھ کر76کھرب12ارب64کروڑ81لاکھ27ہزار587روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو6ارب روپے مالیت کے20کروڑ81لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 6ارب روپے مالیت کے24کروڑ16لاکھ39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،96میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ایگری ٹیک لمیٹڈ1کروڑ56لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ42لاکھ ،فلائنگ سیمنٹ 1کروڑ29لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ5لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔کاروبار میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے حصص کی قیمت میں233.33روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر11000.00روپے ہو گئی اسی طرح55.90روپے کے اضافے سے انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر1473.90روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت83.00روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر2172.00روپے ہو گئی اسی طرح یونی لیور فوڈز کے بھائو میں50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر21400.00روپے پر آگئی۔ #/s#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button