
سنجاوی: ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سنجاوی کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر زیارت نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا، کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنرحبیب نصیر نے ہسپتال کے منتظمین کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے،غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،اپنے جائے تعیناتی سے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے،انہوں نے کہا کہ وہ خود ہی ہسپتالوں کے اچانک دورے کریں گے اور ہسپتالوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے،ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہیلتھ کا شعبہ اہم شعبہ اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گیانہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں اور کسی بھی وقت غیر حاضری نہ کریں غریب اور لاچار مریضوں کی دل کھول کر علاج اور داد رسی کریں اپنے فرائض میں غفلت اور غیر حاضر ڈاکٹرز کی کوئی ضرورت نہیں۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے صحت کے شعبے کے ساتھ دیگر شعبوں کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عوام کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔




