آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، بھارتیوں کی مہمان کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں

لاہو:بھارت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کیلئے سازشوں سیباز نہ آیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ ملتوی کروانے کیلئے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کے ایک رکن کو پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ، ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز پیغامات کیلئے انسٹا گرام پر فیک اکانٹ jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی ملوث نکلا، مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس طرح کی حساس معلومات تک رسائی اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ہو سکتی ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ پہلے کی طرح اِس بار بھی بھارتی حکومت کے ایما پر یہ سازش بنی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور جعلی بھارتی اکائونٹ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے تھے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے محض چند گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔




