اہم خبریںپاکستان

شہبازشریف کے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے، شہبازگل

 معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس کا انہوں نے جواب دینا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے الیکشن اصلاحات پر بلائے گئے حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے، ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں، اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے حکومت سے تعاون کے لئے ایک ہی شرط ہے کہ انہیں نیب کیسز میں این آراو دیا جائے، ڈرامہ بازی کو ان سے بہتر کون جانتا ہے، ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے ابھی دیکھا ہے، امید ہے یہ  اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل اسی طرح جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button