
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں لیڈی ڈاکٹر سمیت 9 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے رضا نامی شخص کو قتل کر دیا اسی طرح دشت میں حادثے کے نتیجے میں خیر محمد ہلاک ہوگیا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خضدار کے علاقے وہیر کے مقام پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہر بانو موقع پر جاں بحق جب کہ ان کا بھائی منور علی شدید زخمی ہوگیا اسی طرح قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد محمد عمر ¾ محمد انور ¾ بخت محمد ¾ غلام محمد ¾ احسان اللہ ¾ فدا محمد ہلاک ہوگئے کار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہی تھی مقامی انتظامیہ نے کرین کی مدد سے گاڑی میں پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو تعلق لورالائی کے علاقے سے بتایا جاتاہے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے



