اسرائیل پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

0

دفتر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی اور پاکستان اسرائیل کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کے نہ ہونے کے بارے میں غیر ذمے دارانہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، یہ مسئلہ او آئی سی ایجنڈے کا مستقل موضوع ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جھوٹا بھارتی پراپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کئی دہائیوں سے متعدد سمٹ کے ذریعے اور وزرائے خارجہ کے کونسل کی قراردادوں کے ذریعے اس مسئلے کو اٹھارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.