
لاہور، کراچی ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین شیخ امجد رشید نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اس کی اصل شناخت دلوائیں گے ،فلم پالیسی کافی عرصہ سے بن چکی ہے تاہم وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث اس کا اعلان نہیں ہوسکا تھا،حکومت 15اکتوبر تک فلم پالیسی کا اعلان کردے ۔انہوں نے فلم پروڈیوسرز کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینما بند ہونے سے بہت سے لوگوں کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں،حکومت بیٹھے اور فیصلہ کرے کہ رقم کیسے واپس ملے گی، سینما نہ چلنے سے پہیہ رک چکا ہے ،سینما چلیں گے تو فلم انڈسٹری چلے گی۔




