اہم خبریںبین الاقوامی

اشرف غنی کیخلاف امریکی ایوان کی نگران کمیٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن  :  اشرف غنی کیلئے نئی مشکلات کا آغاز ہو گیا، امریکی ایوان کی نگران کمیٹی نے اشرف غنی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اشرف غنی کے خلاف ڈالر سے بھرے بیگ ساتھ لے جانے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، نگران کمیٹی نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اس معاملے پر بریفنگ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کابل سے فرار ہوتے ہوئے اشرف غنی جہاز میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اپنے ساتھ لے کر گئے۔ ان پر یہ الزام تاجکستان میں تعینات افغان سفیر نے عائد کیا تھا۔ محمد ظاہر نے دو شنبے میں واقع سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ سابق افغان صدر کا افغانستان سے نکلنا افغان قوم اور ملک کے ساتھ دھوکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button