
راولپنڈی : ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو کے کیپشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون میزائل ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارکباد دی ہے ۔




