کھیل

افغان بورڈ کی درخواست منظور: پی سی بی نے آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز ملتوی کردی

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی سی بی نے آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز ملتوی کردی،کرکٹرز کی ذہنی صحت کے مسائل،کابل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کے تعطل،براڈکاسٹنگ سہولیات کے فقدان اور سری لنکا میں کوویڈ کے تیزی سے پھیلاؤ جیسی وجوہات کے پیش نظر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سیریز دو ہزار بائیس میں ری شیڈول کرنے کی امید ظاہر کی ہے ۔واضح رہے کہ ایک دن کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا اچانک ہی التواء ہو گیا ورنہ افغان ترجمان حامد شنواری نے تصدیق کردی تھی کہ دونوں ممالک کی3ستمبر سے شیڈول اولین باہمی سیریز سری لنکا سے پاکستان منتقل کردی گئی ہے تاہم وینیوز کا انتخاب نہیں کیا گیا۔۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس باہمی سیریز کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہونا تھا جہاں اسی دوران آئی پی ایل کا انعقاد ان میچوں کی سری لنکا منتقلی کی وجہ بنا تو اسی دوران پی سی بی نے افغان کرکٹ بورڈ کوپاکستان کے ایک ہی سینٹرپر تینوں میچز کرانے کی پیشکش کی مگر اسے مسترد کردیا گیا اور افغان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میںتین میچوں کی میزبانی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی جس کیلئے افغان کرکٹرز کو سڑک کے راستے پاکستان آنے کیلئے ویزوں کا اجراء بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہاں سے دبئی اور پھر سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ سکیںکیونکہ کابل سے انہیں براہ راست پروازوں کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔سری لنکا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کوویڈ کیسز اور اس کے نتیجے میں ایک دن کے دوران ہونے والی ریکارڈ 187 اموات نے پلان ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے پاک افغان سیریز پاکستان منتقل کی گئی مگر پلیئرز کی ذہنی صحت اور کابل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کے علاوہ براڈکاسٹنگ سہولیات کے فقدان نے دونوں ممالک کو مجبور کردیا کہ وہ اس سیریز کو دو ہزار بائیس تک ملتوی کردیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button