اہم خبریںشوبز

سونیا حسین نے خواجہ سرا کہہ کر میرا مذاق اڑایا : متھیرا

کراچی ( شوبز ڈیسک ) متھیرا نے لکھا طلاق کے بعد میں ڈپریشن سے گزررہی تھی اس دوران مجھے لندن میں ہونے والے آئی پی پی اے ایوارڈز کا دعوت نامہ ملا جہاں میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ گئی۔ جب ہم سب ایک بس میں سوار ہوکر ایوارڈز کی لوکیشن پر جارہے تھے وہاں مجھے پتہ چلا کہ سونیا حسین کو ایسا لگتا تھا کہ میں خواجہ سرا ہوں میں نے اس تبصرے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔متھیرا نے بتایا کہ اس وقت صرف ایک شخص نے ان کی مدد کی اور وہ تھے اداکار اظفر رحمان۔ سونیا حسین نے متھیرا کے الزامات کے جواب میں ایک سٹوری شیئر کی جس میں لکھا ‘‘میں نے متھیرا سے فون پر بات کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ متھیرا کی تمام غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں تاہم سونیا حسین نے ماضی کے اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button