اہم خبریںشوبز

موازنہ کرنا ٹھیک لیکن مقابلے میں نہ بدلا جائے :صبور علی

اسلام آباد :  میڈیا سے ایک خصوصی انٹرویو میں صبور علی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر صارفین عموماً ہم دونوں بہنوں کی اداکاری اور شکل و صورت کا موازنہ کرتے پائے جاتے ہیں، شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا ہی آپس میں موازنہ ہوتا ہے ، تاہم جب کام کے حوالے سے کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں ہم دونوں کے اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک وقت تھا ،جب پاکستان میں اداکارائیں اگر شادی کر لیتیں تو ان کا کریئرختم سمجھا جاتا تھا لیکن دور حاضر میں نوجوان اداکارائیں شادی بھی کر رہی ہیں اور اپنا کیریئر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button