شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع

0

لاہور :   شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔ ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی۔

درخواست میں 2 ہفتے کی پیرول کی استدعا کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں، ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے 2 ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.