شوبز
احدرضامیر والدین اور اہلیہ سے مشورہ کرنے کے قائل

لاہور : اداکاراحدرضامیر نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کے معاملے میں نا صرف اپنے والد ین بلکہ اہلیہ سے بھی مشاورت کرتاہوں ، بعض چیزیں انسان کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں لیکن جب آپ کسی سے مشاورت کرتے ہیں تووہ سامنے آ جاتی ہیں اور پھر آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ آپ نے تو اس پہلو سے سوچا ہی نہیں تھا۔ احدرضامیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنے کیریئر سے بے حدلطف اندوز ہو رہا ہوں، نیک نیتی سے محنت کرناانسان کے بس میں ہوتا ہے اور اس میں کوتاہی نہیں برتنی چاہئے اس کے بعد سب کچھ اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دینا چاہئے ۔



