اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button