
لاہور : انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی زندگی میں ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب وہ ایک وقت میں کئی پراجیکٹس کی پیشکش قبول کر لیتا ہے لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ اسے جو کردار دیا جارہا ہے وہ اس کے مزاج اور شخصیت کے مطابق ہے کہ نہیں ، میں جس طرح کا کردار سوچتا ہوں اگر وہ ملے گا تو میں ضرور اداکاری کروں گا۔




