اہم خبریںبلوچستان

عثمان کاکڑ کی موت برین ہیمرج سے ہوئی: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

کراچی  : عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشتونخوا میپ کے رہنما کی موت برین ہیمرج سے ہوئی۔

عثمان خان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال کراچی میں کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش پر تشدد یا جسمانی زخم کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ موت کی وجہ طبعی ہے۔ میت کے پوسٹ مارٹم سے پہلے آغا خان ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں کرانیوٹومی سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم میں وقت لگا۔ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپوٹ کیمیکل اور پتھالوجیکل معائنہ کے بعد کچھ دنوں میں آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button