شوبز

کبھی بھی موسیقی کو اہمیت نہیں دی تھی : عاصم اظہر

کراچی ( سٹاف رپورٹر) لیکن میں نے کبھی بھی موسیقی کو اہمیت نہیں دی تھی کیونکہ میوزک ہمارے گھر میں ایسا ہی تھا جیسے گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے میری سنگنگ کا آغاز 12سال کی عمر میں ہوگیا تھا ۔ پھر جب تیرہ سال کا ہوا تو میرے پاس آئی پوڈ آگیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آئی پوڈ پر مختلف گانے سننے کی وجہ سے میوزک کی جانب میرا رجحان پیدا ہوا ، یونہی شوقیہ گانا شروع کردیا اس طرح شوق ہی شوق میں گلوکاری کی ابتدا ہوگئی پھر جب لوگوں کی جانب سے پسندیدگی ملی تو میں نے سنجیدگی کے ساتھ میوزک کو لیا۔میوزک کے علاوہ مجھے سپورٹس کا بھی شوق رہا ہے اور میں اچھا کھلاڑی بھی ہوں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button